• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان دہشتگردی پر بند کمرہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ---- فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ---- فائل فوٹو

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حالیہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ بند کمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور سویلینز پر حالیہ حملے ملک میں عدم استحکام کے لیے کیے گئے، ایسی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے، بند کمرہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو دہشت گردی بڑھنے سے متعلق بریفنگ دی جائے۔

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قوم تمام اقسام کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کے ساتھ کھڑی ہے، قوم کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید