• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دہشتگرد حملوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان سپردِ خاک

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد علی قریشی لاہور اور نائیک عطاء اللّٰہ شہید کو آبائی علاقے مردان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

سپاہی محمد سلیم شہید کو میانوالی اور سپاہی محمد یاسر بشیر شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

کیپٹن محمدعلی قریشی کی نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید