حکومت پنجاب نے لاہور میں 5 نئی تحصیلیں قائم کردیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
5 نئی تحصیلوں میں واہگہ، جلو، شاہدرہ، نیاز بیگ اور تحصیل نشتر شامل ہیں۔
5 نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں لاہور سٹی، رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔