• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کیخلاف گواہ کا بیان قلمبند

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

انسانی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کیس میں گواہ واصف شبیر نے مجسٹریٹ کو بیان قلم بند کروا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں انسانی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردو بدل کیس کی سماعت ہوئی۔

ملزم صارم برنی کو جیل حکّام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا اور کیس کے گواہ واصف شبیر نے مجسٹریٹ کے روبرو 164 کا بیان قلم بند کروا دیا۔

واصف شبیر نے بتایا کہ میں نے اپنی دو بیٹیوں کو صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیا اور قانونی تقاضے پورے کیے، میں اس دوران بچیوں سے ملاقات کرتا رہا ان کو گھر بھی لایا لیکن کچھ عرصے بعد ایف آئی اے کی جانب سے بلایا گیا کہ میری بچیوں کو باہر لے جایا گیا ہے۔

عدالت نے گواہ کا بیان مقدمے کا حصّہ بنا دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید