لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں واقع ایک گھر کے سربراہ نے اہلِ خانہ کو زہریلی گولیاں کھلا دیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا ہے جبکہ خاندان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ نے بیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔
سٹی ڈویژن پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری پوری فیملی کو اسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں اُنہیں طبی امداد دی گئی۔
گھر کے سربراہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں، 7 ماہ سے کرایا بھی نہیں دیا، غربت سے تنگ آ کر میں نے بیوی بچوں اور خود کو زہر دیا۔