• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مریم نواز --- فائل فوٹو
مریم نواز --- فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

صوبائی وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوان قدم بڑھائیں ، روشن مستقبل ان کا منتظر ہے، حکومت نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی، جن کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔

اس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا جبکہ گزشتہ 2 برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 برس ہے، منتخب انٹرنی کو نجی شعبے کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید