سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے دو قصابوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ شہر میں مضر صحت گوشت کی بڑھتی ہوئی فروخت کو روکنے کے لئے اقدام کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود الحسن نے تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں رام گڑھاکے رضوان اور مہر ٹاون کے عتیق کے خلاف مضر صحت گوشت فروخت کرنے کے الزام میں درج کروانے کے ساتھ گوشت قبضہ میں لے لیا۔