• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کیساتھ تصویر لگانے پر حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں: ندا یاسر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی سابقہ اداکارہ، میزبان و یوٹیوبر ندا یاسر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے اور صارفین کی جانب سے آنے والے ردِ عمل پر بات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے مارننگ شو میں جہاں مہمان اداکاراؤں کی رائے لی وہیں اپنے خیالات بھی شیئر کیے۔

ندا یاسر کا اس مارننگ شو کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ صارفین کے منفی رویوں کا شکوہ کر رہی ہیں۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے شوہر کے ساتھ خوشی خوشی کوئی تصویر شیئر کریں گی تو حسد کے مارے لوگ مر جاتے ہیں اور اگر کسی کو بھنک پڑ جائے کہ آپ اور آپ کے ہمسفر کے دوران کوئی مسئلہ چل رہا ہے تو لوگوں کے دلوں میں لڈو پھوٹنے لگتے ہیں۔


اداکارہ کا کہنا ہے کہ اور اگر آپ نے نیا گھر یا گاڑی خرید لی ہے تو یہ بھی کسی کو برداشت نہیں ہوتا، بربادی پر ناصرف سب خوش ہوتے ہیں بلکہ ٹانگیں بھی کھینچنے آ جاتے ہیں۔

ندا یاسر کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے مہمان اداکاراؤں نے کہا کہ حقیقت میں  لوگ دوسروں کے لیے خوش رہنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر کوئی اُن کے جیسا ہی دکھی ہو۔

 اداکاراؤں نے اپنی مشترکہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ بہت پریشان ہیں، خود پریشان ہیں، اسی لیے کسی دوسرے کو بھی خوش نہیں دیکھنا چاہتے، لوگوں کو عادت سی ہو گئی ہے کہ جو خوش ہے اُس پر تنقید کی جائے اور اُسے ذلیل کیا جائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید