پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ گنڈاپور اور بشریٰ بی بی دونوں ریلی سے رفوچکر ہو چکے۔
اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ گنڈاپور پانچ گھنٹے میں صوابی سے برہان نہیں پہنچ پائے۔ پی ٹی آئی کی ریلی میں سرکاری ملازمین سمیت 1500 سے 2 ہزار افراد تھے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن قیادت کی سست رفتاری پر نالاں ہو کر واپس مڑ رہے ہیں۔