• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل: جیو نیوز سمیت دیگر رپورٹرز کو دوران سماعت باہر روکے جانے پر عمران خان کا احتجاج


بانی پی ٹی آئی نے آج اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جیو نیوز سمیت چار نیوز چینلز کے رپورٹرز کو باہر روکے جانے پر جج سے احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے؟ صحافیوں کو کوریج سے روکا جارہا ہے۔ جیل انتظامیہ نے مرضی کے 5 صحافیوں کو اندر بلایا ہے، باقی باہر ہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد عدالتی ہدایت پر دیگر رپورٹرز کو کمرۂ عدالت میں آنے کی اجازت ملی۔

بانی پی ٹی آئی اس موقع پر صحافیوں کی طرف آئے، اونچی آواز میں پوچھا، 'جیو آیا ہے؟'۔

اس کے بعد جیو نیوز کے رپورٹر شبیر ڈار کو دیکھ کر بانی پی ٹی آئی مسکرائے اور ہاتھ ملایا۔

بانی پی ٹی آئی نے اس کے بعد کہا، 'ہاں اب صحیح صحافی کمرۂ عدالت میں آئے ہیں۔'

واضح رہے کہ آج دو صحافیوں نے جیل ٹرائل کی کوریج میں رکاوٹوں سے متعلق عدالت میں درخواست بھی جمع کروائی۔

قومی خبریں سے مزید