وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کی منظوری سے پی ڈبلیو ڈی فوری غیر فعال ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا، کابینہ چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم منظوری کےلیے پیش کی جائے گی۔