• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا، یوکرین کی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔

یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا۔

امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید