• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نیتن یاہو حکومت کے انتہا پسندوں کو لگام نہیں ڈال سکے: جوزف بوریل

یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل—فائل فوٹو
یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل—فائل فوٹو

یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے غزہ کے لوگوں کی خاطر خواہ مدد نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اس بات کا اظہار یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں غزہ کے لوگوں کی جتنی مدد کرنی چاہیے تھی ہم وہ نہیں کر پائے۔

جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں کر پائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو کی حکومت کے انتہاپسندوں کو لگام بھی نہیں ڈال سکے۔

سربراہ یورپین یونین خارجہ پالیسی کا یہ بھی کہنا ہےکہ غزہ پر ہم نے بہترین ردِ عمل دیا لیکن اتنا نہیں جتنا ہمیں کرنا چاہیے تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید