گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سالڈ ویسٹ کمپنی کے 400ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کردی ۔ 3روز سے ہڑتال ہونے کی وجہ سے اکثر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے، ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں ملنے پر کام کریں گے۔ دوسری طرف آپریشن مینیجر سالڈویسٹ محمد عامر نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تنخواہوں کا مسئلہ بنا فنڈز ملتے ہی ادائیگی کردی جائیگی انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں متحریک ہیں۔ کوڑا اٹھایا جارہا ہے۔