• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان لڑ رہی ہیں، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جلسے جلوس، دھرنے اور لانگ مارچ بلیک میلنگ کے لیے کرتے ہیں، یہ انقلاب نہیں اقتدار چاہتے ہیں، جہاں لوٹ مار ہو، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان لڑ رہی ہیں۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ روز نئی تاریخ دیتے ہیں، جلسہ منسوخ کرتے ہیں، پھر نئی تاریخ دیتے ہیں، جب سے نیٹ ورک پکڑا گیا، تب سے فیصلہ سازی ختم ہو چکی، فیصلے کرنے والا اور مشورے دینے والا کوئی اور تھا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، سازش کر سکتے ہیں، یہ انقلاب نہیں لا سکتے، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے نہیں، لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس نے لوٹ مار کی اس کو بانی پی ٹی آئی نے اپنا دوست بنایا، یہ اختلافات اس لیے ہیں کیونکہ نظریہ نہیں، صرف اقتدار چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے پر توجہ ہے، لوگوں کی زندگی بہتر کرنے پر توجہ نہیں دیں گے تو انقلاب کیا کچھ نہیں لا سکتے۔

قومی خبریں سے مزید