• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برے وقت میں پارٹی نہ چھوڑنے والے تسلی رکھیں: بانیٔ پی ٹی آئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانیٔ رہنما کی جانب سے پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کارکنوں کے لیے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ واضح کردوں جو لوگ برے وقت میں پارٹی چھوڑ گئے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، جن لوگوں پر فیملی اور بچوں سمیت تشدد کیا گیا گھر توڑے گئے بلیک میل کیا گیا ان کی تعداد کم ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نام کسی کا نہیں لوں گا مجھے سب معلوم ہے برے وقت میں کون کون پارٹی چھوڑ گیا، اچھے وقتوں میں جو چارلیز بنے ہوئے تھے برے وقت میں چھوڑ گئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، جنہوں نے برے وقت میں تشدد برداشت کیا لیکن پارٹی نہیں چھوڑی وہ تسلی رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید