پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ فیملی والوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو ملنے دیا۔
علیمہ خان نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج توشہ خانہ کی ضمانت کے لیے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین میں جلد سزا دے دی جائے، القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا۔
علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ہم خواتین پر یہاں دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں۔