کراچی کے علاقے جوہر چورنگی پر مارٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران لوگوں نے مارٹ پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد پولیس کو طلب کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے مال کو بند کر دیا گیا، مال بند ہونے سے کچھ شر انگیز متحرک ہوئے اور پتھراؤ کی کوشش کی۔
پولیس نے شر انگیز افراد کو پتھراؤ سے روک دیا، صورت حال کنٹرول میں ہے، مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔