• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو فالو کرنا شروع کردیا

ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ول اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو فالو کرنا شروع کردیا۔

امریکی اداکار، ریپر اور پروڈیوسر ول اسمتھ نے دلجیت دوسانجھ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا ہے، بالی ووڈ لیجنڈ کے اس اقدام کے بعد بھارتی فنکار کے مداح دیوانے ہوگئے ہیں۔

1992ء سے ہالی ووڈ میں متحریک اداکار ول اسمتھ نے مین ان بلیک، اینیمی آف اسٹیٹ، دی پرسیوٹ آف ہیپی نیس، کنگ رچرڈ سمیت کئی شہرہ آفاق فلموں میں اپنی پرفارمنس کا جادو جگایا ہے، انہیں شاندار کارکردگی پر اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ول اسمتھ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 70 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ صرف 276 لوگوں کو فالو کرتے ہیں،جن میں سے ایک دلجیت دوسانجھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی فنکار کے ساتھ ہالی ووڈ لیجنڈ کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف دلجیت دوسانجھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی فلم ’سردار جی 3 ‘ کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے، جس پر درج ہے، دنیا بھر میں 27 جون 2025ء کو ریلیز کی جائے گی۔

دلجیت دوسانجھ 2020ء میں نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر پرفارم کرنے والے پہلے پنجابی فنکار بنے تھے، اگلے برس انہوں نے بطور پہلے بھارتی پرفارمر کوچیلاویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں رنگ جمایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید