لاہور میں محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب برفانی تیندوے کی کھال برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھالیں فروخت کرنے کا غیر قانونی کام کرتا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں برفانی تیندوے کی کھال کی قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی 56 لاکھ روپے ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔