چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ سندھ کے 18 اضلاع میں نئے صدور اور جنرل سیکریٹریز کا تقرر کردیا ہے۔
کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاڑکانہ کا صدر خورشید احمد جونیجو اور جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری جبکہ لاڑکانہ سٹی کےلیے خیر محمد شیخ کو صدر اور انور لہر کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں قمر الدین گوپانگ صدر اور غلام محمد اسران جنرل سیکریٹری پی پی پی مقرر کیے گئے ہیں۔
پی پی قیادت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شکارپور کےلیے بابل خان بھیو صدر اور ذوالفقار کماریو جنرل سیکریٹری ہیں۔
ضلع کشمور میں گل محمد جکھرانی صدر اور الطاف احمد کھوسو جنرل سیکریٹری جبکہ ضلع جیکب آباد میں صدر لیاقت لاشاری اور جنرل سیکریٹری رضوان اوڈھو ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سکھر میں جاوید شاہ صدر، وریام خان مہر جنرل سیکریٹری، ضلع خیرپور میں نواب خان وسان صدر اور اعجاز احمد کھوڑو جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
ضلع بینظیر آباد (نوابشاہ) میں صدر سالم زرداری اور جنرل سیکریٹری علی حیدرشاہ، ضلع نوشہرو فیروز میں سہیل عباسی صدر جبکہ مسرور احمد راجپر جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ میں علی حسن ہنگورو صدر اور جہانگیر جونیجو جنرل سیکریٹری، ضلع میرپورخاص میں میر منور تالپور صدر اور جنید بلند جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
ضلع تھرپارکر میں غلام حیدر سمیجو صدر اور سشیل ملانی جنرل سیکریٹری، ضلع ٹھٹھہ میں صادق میمن صدر اور امتیاز قریشی جنرل سیکریٹری ہوں گے۔
پی پی نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بدین میں اصغر ہالیپوٹو صدر، سجاد چانڈیو جنرل سیکریٹری، ضلع ٹنڈوالہیارمیں ظہیر پتافی صدر جبکہ غلام محمد باغی جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
ضلع جامشورو میں سید آصف علی شاہ صدر، ڈاکٹر موہن لعل جنرل سیکریٹری، ضلع سجاول میں محمد علی ملکانی صدر اور ریحانہ لغاری جنرل سیکریٹری مقرر کی گئی ہیں۔