• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، وقفہ سوالات کی کارروائی معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیااور کہاکہ ہم پارلیمنٹ کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،ہم بیٹھے رہیں گے کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے ، وزراء کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ سوالات کو معطل کر دیا گیا ،پریذائیڈنگ افسر عرفان الحق صدیقی وزراء کی فرنٹ لائن مکمل خالی ہونے کے باوجود اپنی حکمت عملی کے تحت اجلاس کو جاری رکھنے میں کامیاب رہے ، جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر سنیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے فرنٹ لائن خالی ہے ہم سوال و جواب دیواروں سے کریں گے، کوئی وزیر موجود نہیں ہے۔