کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور میگا کرپشن کے باعث کراچی سے کشمور تک پورا سندھ بارشوں کے پانی میں ڈوب چکا ہے اور شہر قائد سمیت سندھ بھر کے تمام راستے کھنڈر بن چکے ہیں، کراچی کا مستقبل سنوارنے کے لیے فنکشنل لیگ کے ہاتھ مظبوط کرنے ہوں گے ، سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے اپنے اپنے گھروں میں آرام فرما رہے ہیں ، پتہ نہیں کہ سندھ کی عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور سینٹرل کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارمان فیاض برکت علی علیم راٹھور فرحان انصاری شمیم خان محمد ذیشان ارسلان عثمان خان اور دیگر پارٹی کےرہنما موجود تھے ،انھوں نے سندھ میں حالیہ بارشوں میں سندھ کے تمام شہر اور دیہات پانی میں ڈوبنے اور سندھ حکومت اور اداروں کی کرپشن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے شہروں اور دیہاتوں سے برساتی پانی کے اخراج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔