• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 39ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی کے دیگر علاقوں سرجانی ٹاؤن میں24، کورنگی میں 18.4، ناظم آباد میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نارتھ کراچی میں 16.5، یونیورسٹی روڈ اور جناح ٹرمینل پر 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

اولڈ ایئر پورٹ پر 15، ماڑی پورمیں 13، محکمۂ موسمیات میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر گلشنِ معمار میں 11.8، کیماڑی میں 8.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید