• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفانِ باد و باراں: کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری

کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ—فائل فوٹو

طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری پیش آئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی پہنچی غیر ملکی پرواز لینڈ نہ کر سکی، مسقط اتاری گئی۔

فلائٹ کیو آر 610 کراچی لینڈنگ کے لیے 1 گھنٹے چکر کاٹ کر واپس چلی گئی۔

عدیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز 1 گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی۔

کراچی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پی کے 300 صبح 7 بجے کی بجائے سہ پہر 4 بجے اسلام آباد جائے گی۔

استنبول اور بحرین سے پہنچنے والی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

ملتان سے مسقط پرواز پی کے 171 رات سوا 8 بجے روانہ ہو گی۔

پی کے 247 تین گھنٹے کی تاخیر سے سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور سے دمام روانہ ہو گی۔

اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 ایک گھنٹے کی تاخیر سے رات ڈھائی بجے روانہ ہو گی۔

لاہور سے کراچی کی پرواز ای آر 523 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی اے 201 کی روانگی میں 4 گھنٹے کی تاخیر، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید