لاہور ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کی ضمانت خارج کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس شکیل احمد نے ملزم بلال سکندر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالتِ عالیہ نے ٹرائل کورٹ کو ملزم کے مقدمے کا فیصلہ 4 ماہ میں سنانے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کے خلاف پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم بلال نے ناقابلِ ضمانت جرم کا ارتکاب کیا ہے، ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کا حق دار نہیں ہے۔
عدالتِ عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے سگی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف سرگودھا پولیس نے فروری 2024ء میں مقدمہ درج کیا تھا ۔
ملزم بلال سکندر پر اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام ہے۔