کراچی کے علاقے آرام باغ میں برہانی اسپتال کے قریب واقع ایک بوسیدہ گھر کی سیڑھیاں گر گئیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سیڑھیاں گرنے سے 5 افراد پھنس گئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا ہے کہ عمارت میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے باحفاظت باہر نکال لیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔