• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گائے کا گوشت رکھنے کا الزام، انتہاپسندوں کا بزرگ مسلمان پر تشدد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک کے نزدیک ٹرین میں ایک مسلمان بزرگ شہری کو انتہا پسندوں نے گائے کا گوشت (بیف) رکھنے کا الزام لگاکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ٹرین میں موجود افراد نے متاثرہ شخص پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگاکر تشدد کیا۔ 

حکام کے مطابق ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ایک درجن کے قریب لوگ ایک باریش شخص کے اردگرد موجود ہیں، اسے خرافات بک رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ 

ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حاجی اشرف منیار نامی متاثرہ شخص جالگاؤں ضلع کا رہائشی ہے جو کلیان میں اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا اور مسافروں نے انہیں اگتپوری کے قریب بیف رکھنے کے شبہے میں مارا۔

حکام نے بتایا کہ ویڈیو میں موجود شخص اور تشدد کرنے والوں میں سے بھی کچھ کی شناخت کرلی ہے۔ 

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس معاملے کا کوئی مقدمہ ابھی تک درج نہیں کروایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید