پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی راجن پور کی بستی فاضل پور میں سیلابی ریلہ بچوں کو اسکول جانے سے نہ روک سکا۔
گھٹنوں گھٹنوں پانی سے ہوتے ہوئے بچے اسکول جانے پر مجبور ہیں، طلبہ نے حکومت سے نکاسی آب کی اپیل کردی۔
جہلم کے علاقوں دینہ اور سوہاوہ میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہات کا آپس میں رابطہ منقطع ہوگیا، فصلیں تباہ ہوگئیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
حافظ آباد اور کمالیہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا۔ کمالیہ میں بارش کے دوران دیواریں اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔