• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی

اسرائیلی فوج کی نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح، جبالیا پناہ گزین کیمپ اور غزہ شہر میں حملے کیے۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک 34 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 89 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 691 ہوگئی ہے جبکہ 94 ہزار 60 فلسطینی ان میں زخمی ہوئے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید