• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید خان نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

جنید خان : فوٹو فائل
جنید خان : فوٹو فائل

پاکستان ویمن ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر جنید خان نے قومی ٹیم کے بولرز کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جنید خان نے کہا کہ ناتجربہ کار بولنگ سائیڈ کے پاس پیس موجود نہیں ہے، بنگلادیش کے 26 پر 6 آؤٹ تھے، لیکن اسے 262 پر آل آؤٹ کیا۔

جنید خان  نے سوال کیا کہ کیا یہ پرفارمنس اچھی ہے یا بری؟

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی بیٹرز 26 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے باوجود 262 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ لٹن داس نے 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

 تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنالیے، اسے مہمان ٹیم پر 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن لٹن داس نے شاندار سنچری بنا کر بنگلادیش کو مشکل صورتحال سے نکالا، پاکستان کی پہلی اننگز کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی 6 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں۔

6 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور لٹن داس کے درمیان 165رنز کی میچ سیونگ پارٹنرشپ ہوئی۔ مہدی حسن میراز 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لٹن داس نے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 138 رنز بنائے، وہ آغا سلمان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ نے 2 وکٹیں لیں، جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید