• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والا ٹک ٹاکر اسرائیلی حملے میں شہید

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے حالات سے دنیا کو آگاہ کرتے تھے۔

محمد حلیمے کی شہادت پیر کے روز اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حلیمے اس وقت خیمے میں بنے انٹرنیٹ کیفے میں اپنے دوست طلال مراد کے ساتھ سیلفی بنا رہے تھے جسے محمد حلیمے نے سوشل میڈیا پر ’بالآخر ملاقات ہوگئی‘ کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔

حملے میں بچ جانے والے شہید کے دوست طلال مراد نے بتایا کہ ویڈیو بنانے کے دوران اچانک دھماکا ہوا جس میں محمد حلیمے شہید ہوگئے اور وہ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ حلیمے کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید