• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو پر یرغمالیوں کی رہائی معاہدے کیلئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا

اتوار کو تل ابیب میں اسرائیلی شہری یرغمالیوں کی واپسی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
اتوار کو تل ابیب میں اسرائیلی شہری یرغمالیوں کی واپسی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے معاہدے کیلئے عوام کا دباؤ بڑھنے لگا۔ 

تل ابیب  سے خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں لیبر یونین نے پیر کو عام ہڑتال کی کال دی ہے جس کی حمایت تل ابیب کی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور صنعتوں نے بھی کردی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق تل ابیب کا بن گورین ایئرپورٹ بھی کل صبح سے بند رہے گا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی حمایت کر دی جبکہ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے ہڑتال کرنے والوں کو تنخواہیں نہ ملنے کی دھمکی دے دی۔ وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کرنے سے حماس کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید