بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللّٰہ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے شمولیتی پروگرام میں بد نظمی پیدا ہو گئی۔
قلعہ سیف اللّٰہ میں پی ٹی آئی کا شمولیتی کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑائی کے دوران کئی کارکن زخمی ہو گئے۔
حکام نے کہا کہ کنونشن میں لڑائی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے کوئٹہ ژوب شاہراہ بند کر دی۔
صوبائی رہنما ملک باری کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔