• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے اس وقت جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپ گریڈیشن کے جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔ 

اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس بھی ہوا۔

انہوں نے نیسپاک کو ڈرائنگز جلد مکمل کر کے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔ 

اجلاس کے دوران ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید