• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75 سالہ مرحوم شخص کے 2 بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کیخلاف اپیل خارج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 75 سالہ مرحوم شخص کے دو بیٹوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

جائیداد کی تقسیم سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 75 سال کے بوڑھے شخص کے مرنے کے بعد زمین تنازع پر مقدمہ بازی کی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک 75 سال کا بوڑھا شخص دو بیٹوں کے بجائے زمین کسی اور کو تحفے میں کیوں دے گا؟ خدا کا خوف کریں، ہمیں پتہ ہے مقدمہ بازی کیسے ہوتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایسے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بازی کے باعث عدالتوں کا وقت ضائع ہوتا ہے، بے بنیاد مقدمہ بازی سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2006ء میں جائیداد کے تنازع پر دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید