• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے احسن ایاز نے کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں ہونیوالا کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، فائنل میں احسن نے انڈیا کے یاش بھارگوا کو شکست دی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونیوالے کولی ول اوپن اسکواش میں تھرڈ سیڈ احسن نے انڈین حریف یاش کو تین  ایک سے شکست دی۔ 

احسن نے پہلا گیم جیتا جس کے بعد یاش بھارگوا نے کم بیک کیا لیکن پھر تیسرا اور چوتھا گیم پاکستانی پلیئر نے جیت کر اپنے کیرئیر میں ایک اور ٹرافی کا اضافہ کیا۔ 

احسن کی جیت کا اسکور گیارہ چھ، آٹھ گیارہ، گیارہ تین اور گیارہ آٹھ رہا۔ 

اس سے قبل احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے یئی زیان سیاو جبکہ دوسرے راؤنڈ میں آئرلینڈ کے ڈینس گلوسکی کو شکست دی تھی، یہ اس سال احسن ایاز کا پانچواں ٹائٹل ہے۔

واضح رہے کہ کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید