• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے طویل عرصہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، خرم شہزاد


فاسٹ بولر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کےلیے طویل عرصہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

پاکستان، بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں خرم شہزاد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ کی پچ الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہے کہ اچھا اسکور کرسکتے ہیں، پاکستان دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کےلیے کھیلے گا۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے رن اسکور کرنے کی امید ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن فاسٹ بولر خرم شہزاد اور بنگلادیشی بیٹر لٹن داس کے نام رہا۔

پاکستانی پیسر نے 90 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں تو لٹن داس نے لڑکھڑاتی ٹیم کےلیے 138 رنز کی باری کھیلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید