• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کیلئے مدد گار نہیں، لٹن داس

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی طرف سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے سنچری میکر لٹن داس نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ بیٹنگ کو مدد نہیں کر رہی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں لٹن داس نے اعتراف کیا کہ ابتدا میں صرف 26 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو کچھ دباؤ ضرور تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہدی حسن میراز نے مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پاکستانی بولنگ لائن کا دباؤ کم کیا۔

بنگلادیشی سنچری میکر نے یہ بھی کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں پچ بیٹنگ کو مدد کر رہی تھی، دوسرے ٹیسٹ کی پچ ایسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں لٹن داس نے 228 گیندوں پر 138 رنز کی باری کھیلی اور ٹیم کو مشکل ترین صورتحال سے باہر نکل دیا۔

لٹن داس اپنی اننگز کے دوران 13 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ انہوں نے مہدی حسن میراز کے ساتھ 7ویں وکٹ پر 165 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید