وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں بارشوں کے بعد پیچ ورک شروع ہو جائے گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سعید غنی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں نے بہت ساری سڑکوں کو تباہ کیا ہے، دورانِ بارش ہم سڑکیں ٹھیک نہیں کر سکتے وہ پھر خراب ہو جائیں گی۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد بڑی سڑکیں پہلے ٹھیک کریں گے، سیوریج کا پانی بھی سڑک کو تباہ کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کو کہا ہے کہ وہ متاثرہ سڑکوں کا دورہ کریں۔