• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مبینہ ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی شناخت جاوید بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے مقتول جاوید بٹ کے ساتھ کار میں سوار اس کی اہلیہ زخمی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کے قطاریں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کے مقدمے میں گوگی بٹ اور طیفی بٹ کے احسن شاہ کے ذریعے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کروانے کا الزام عائد ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کے قتل کا ملزم مظفر حسین طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ملازم تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید