• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن: فیلڈ مارشل سمیت تینوں سروسز چیفس کی مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی — فائل فوٹو
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی — فائل فوٹو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی لانچنگ پر قوم، سپارکو اور سائنٹفک کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے سائنسی مشن میں شامل سپارکو کے سائنسدانوں، انجینئرز اور تکنیکی ٹیموں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا انسانی خلائی مشن ملکی سائنسی، تکنیکی ترقی میں سنگ میل ہے۔

مسلح افواج نے اس تاریخی مشن میں تعاون پر چین کی قیادت، حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک چین دوستی نے زمین کی سرحدوں سے آگے خلا کی وسعتوں کو چھو لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ خلائی سفر میں داخلہ ملکی افرادی قوت اور سائنسی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کا خلائی سفر پاکستان کی سائنسی و تکنیکی ترقی میں اہم سنگ میل ہے، محمد ذیشان علی کا چینی خلائی اسٹیشن کا سفر قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

آئی ایس پی آر نے محمد ذیشان علی کے کامیاب مشن اور بحفاظت واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید