اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے پہلے پاکستانی خلاباز کے خلا میں جانے پر پیغام جاری کردیا۔
چینی سفارت خانے نے پیغام کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی۔ ویڈیو میں موسیقی کے ذریعے پاک چین دوستی اور مشترکہ خلائی عزم کا پیغام دیا گیا۔
ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق چین پاکستان دوستی کا نیا رنگ، خلا سے موسیقی تک مشترکہ خواب ہے۔ چینی اور پاکستانی خلا بازوں نے مشترکہ خوابوں کو ایک خوبصورت نغمے میں ڈھال دیا۔
پیغام میں کہا گیا کہ چینی اور پاکستانی خلا بازوں کی ایک ساتھ تربیت سے خلائی سفر تک کی مشترکہ کہانی ہے۔ چین اور پاکستان کے خلا باز ایک ہی خواب اور ایک ہی منزل کے ساتھی بن گئے ہیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ زبانوں اور پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ مشترکہ احساسات اور خوشیاں، پاک چین دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے لگیں۔
ترجمان چینی سفارتخانے نے کہا کہ ایک نغمہ، ایک خواب، پاک چین دوستی کا خوبصورت اظہار ہے۔ امن، تعاون اور روشن مستقبل کے لیے چین اور پاکستان کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔