وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے شہباز شریف کی طرف سے محسن نقوی کے خلاف بات نہ کرنے کی ہدایت کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی طفر نے شرکت کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج صبح انہیں براہ راست کہا کہ محسن نقوی کے خلاف بات نہ کریں۔ اس پر میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہوں نے محسن نقوی کے خلاف ذاتی بات نہیں کی، اُن سے ذاتی جھگڑا نہیں بلکہ 20، 22 سال کا تعلق ہے۔
مشیر سیاسی امور نے یہ بھی کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے، نئے صوبے آئین کے تحت ہی بنیں گے۔
اس معاملے پر بیرسٹر علی طفر نے کہا کہ شکر ہے رانا صاحب نے یہ بات مان لی کہ ریفرنڈم کے ذریعے نئے صوبے نہیں بن سکتے۔