سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ میرے حلقے جمشید روڈ، گرومندر اور لسبیلہ کے روڈ تباہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹین کارپوریشن (کے ایم سی) کیسے کام کر رہی ہے کہ سڑکیں تین ماہ میں تباہ ہوجاتی ہیں۔
عامر صدیقی نے کہا کہ ٹھیکے کے ایم سی سے لے کر ورکس اینڈ سروسز کے حوالے کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن چئیرمین کام نہیں کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کی کوئی ایک ماڈل یو سی دکھا دیں۔
عامر صدیقی نے کہا جب سے واٹر کارپوریشن میئر کے ماتحت ہوا ہے مزید تباہ ہوگیا ہے۔