• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایمرجنسی‘ پر تنقید، فلمساز ورون گروور کنگنا کے حق میں بول پڑے

فلمساز ورون گروور کنگنا رناوت کے حق میں سامنے آگئے۔
فلمساز ورون گروور کنگنا رناوت کے حق میں سامنے آگئے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی ریلیز کے مراحل میں موجود فلم ایمرجنسی کو جہاں فلمی دنیا اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں فلمساز ورون گروور ان کے حق میں سامنے آگئے۔ 

فلم ’ایمرجنسی‘ پر بڑھتی ہوئی تنقید اور ریلیز کے حوالے سے پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود، فلمساز ورون گروور نے فلم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے ایمرجنسی کے واقعات پر مبنی فلم کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

فلم پہلے گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کےلیے رکھی گئی تھی پھر اسکی تاریخ کو بڑھا کر 6 ستمبر 2024 رکھا گیا جسے اب ریلیز سے چند دن قبل پھر تبدیل کرتے ہوئے آگے بڑھا دیا گیا۔

اس دوران فلم کو مختلف سکھ تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی کی تصویر کشی پر تنقید کا سامنا ہے اور فلم کو اب بھی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) سے منظوری کا انتظار ہے۔

فلمساز ورون گروور نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ سنسرشپ کسی بھی معاشرے کےلیے صحیح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’سنسرشپ کبھی درست نہیں ہوتی، چاہے وہ انفرادی اظہار کی ہو یا کسی بھی فن پارے کی۔ یہ انتہائی افسوسناک اور ستم ظریفی ہے کہ ایمرجنسی پر مبنی ایک فلم کو روکا جا رہا ہے۔‘

ورون نے مزید کہا کہ ’فلم بنانا ایک بڑا عمل ہے اور ہم خوفزدہ لوگوں کو فلم کی بےجا کٹوتی کی اجازت دے دیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے بھی کچھ روز قبل فلم انڈسٹری پر تنقید کی تھی کہ وہ ان کی فلم ’ایمرجنسی‘ کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید