• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کیسز پر مموٹی نے خاموشی توڑدی

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار مموٹی نے کیرالہ فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے کیسز کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ 

انہوں نے ہیما کمیٹی رپورٹ پر کہا کہ میں طویل عرصے سے اسکا انتظار کر رہا تھا۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ بالا رپورٹ کے آنے کے بعد مولی ووڈ (ملیالم فلم انڈسٹری) میں مزید لوگ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملات رپورٹ کر رہے ہیں۔

محمد کٹی پناپرمبیل اسماعیل المعروف مموٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہیما کمیٹی رپورٹ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ انڈسٹری میں ضروری تبدیلی لا کر اسے کام کے حوالے سے ایک بہتر جگہ بنانے کےلیے اپنے بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

73 سالہ مموٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اداکاروں کی تنظیم اور رہنماؤں کے ردعمل کے منتظر تھے تاکہ وہ بھی اس کا حصہ بن سکیں۔

انہوں نے انڈسٹری کے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہوجائیں تاکہ انڈسٹری میں بہتری لائی جاسکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید