بالی ووڈ ریپر اور سنگر یویو ہنی سنگھ نے اپنے فلمی کیریئر کا انتہائی فضول گانا بتایا اور کہا کہ یہ بھی کوئی گانا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یویو ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویز جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی، جس میں انہوں نےاپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے اپنے میوزیکل کیریئر میں بدترین گانے گائے ہیں، میرے زیادہ تر فلمی گانے عجیب اور مضحکہ خیز ہیں۔
گلوکار اور ریپر نے مزید کہا کہ فلم یاریاں کے گانے’آج بلو ہے پانی پانی‘ کو اپنے فلمی کیریئر کا سب سے فضول گانا قرار دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بہت فضول گانا ہے، جو اب تک میں نے لکھا، یہ بھی کوئی گانا ہے، ’آج بلو ہے پانی پانی اور دن بھی سنی سنی‘، کیا بکواس ہے۔
یو یو ہنی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ سچ بتاؤ تو سارے گانے دیکھ لیں، ہے کوئی جس کا سر پیر ہے؟ گانا تو براؤن رنگ ہے، جو سمجھ آتا ہے، ٹھیک سے لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پتا نہیں اُس وقت میں کیا کررہا تھا اور لوگ سر پر بیٹھا رہے تھے، آج بھی پرفارم کرتا ہوں تو خود پر ہنستا ہوں کہ لوگ اب بھی اُن گانوں پر پاگل ہیں اور ناچ رہے ہیں۔
گلوکار نے کہا کہ مجھے اب بھی ان انتہائی فضول گانوں کی کمائی آتی ہے، ان کا صرف ساؤنڈ اچھا تھا،جس کے اندر کچھ بے تکا سا انہیں سننے کو ملا۔
یویو ہنی سنگھ کی 2023ء میں گانے ’کالا اسٹار‘ سے واپسی کی ہے، اُن کا حال ہی میں البم گلوری میں ریلیز ہوا ہے، جس کی وہ پروموشن میں مصروف ہیں۔