برطانیہ نے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برطانیہ کے اسلحے کے برآمدی لائسنسوں کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ جائزے میں سامنے آیا کہ اسرائیل کو بعض ہتھیاروں کی فروخت سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے کہا اسرائیل کو 350 میں سے 30 کے قریب اسلحہ لائسنس معطل کر دیےجائیں گے، ایسے تنازع کے سبب حکومت کا فرض ہے کہ برآمدی لائسنسوں کا جائزہ لے۔