بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کی تصدیق کے بعد سابق اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی محبت سے متعلق مبہم پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سربین اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے محبت کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ محبت صبر کا نام ہے، محبت مہربانی کرنا ہے، یہ حسد نہیں کرتی، یہ غرور نہیں کرتی، یہ گھمنڈ نہیں ہے، یہ دوسروں کی بے عزتی نہیں کرتی، یہ خود پسندی نہیں سیکھاتی ہے، اس انسان آسانی سے ناراض نہیں ہوتا، یہ غلطیوں کا کوئی حساب نہیں رکھتی اور نہ ہی یہ کسی کو نقصان پہنچانے کا نام ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے برعکس محبت سچائی کا نام ہے، یہ ہمیشہ تحافظ فراہم کرتی ہے، ہمیشہ بھروسہ قائم رکھتی ہے، محبت امید کا نام ہے، ہمیشہ محفوظ رکھتی ہے، محبت کبھی ہارتی نہیں۔
خیال رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ اس لیے صارفین کی خاص توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ یہ ہاردک پانڈیا سے طلاق کی تصدیق کے چند ہفتوں کے بعد منظرِ عام پر آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی وجہ بھارتی کرکٹر کی دل پھینک فطرت ہے۔
واضح رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد ہاردک پانڈیا اور برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں، جس کے بعد ان دونوں کی ڈیٹینگ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور یہی ان کی طلاق کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔